چاندی مستحکم،سونا3600روپے سستا،ڈالر کی قدر کم

چاندی مستحکم،سونا3600روپے سستا،ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار436 ،دس گرام 3 لاکھ 73 ہزار 316 کا ہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 4129 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6234 روپے پر برقرار رہی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 276.87 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...