گزشتہ مالی سال 5کروڑ 65لاکھ 70ہزار ڈالر مالیت کی کھجوریں برآمد
اسلام آباد(اے پی پی) مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران 45 بین الاقوامی منڈیوں کو تقریبا 56.57 ملین ڈالر مالیت کی تازہ اور خشک کھجوریں برآمد کیں، جن کی مجموعی مقدار 138.74 ملین کلوگرام رہی۔
ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری برآمدی اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات برآمدی مالیت اور مقدار دونوں لحاظ سے پاکستانی کھجوروں کا سب سے بڑا خریدار رہا، جبکہ برآمدی مالیت کے لحاظ سے جرمنی اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments