اس تصویر میں نمبر 8کو کتنی بار استعمال کیا گیا ہے ؟
لاہور(نیٹ نیوز)اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں اس میں نمبر 8 کتنی بار استعمال کیا گیا ہے ؟ تصویر کو کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا اور وائرل ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا کہ ' آپ کو اس میں کتنے 8 نظر آرہے ہیں؟آپ کے خیال میں صحیح جواب کیا ہے ؟درحقیقت لوگوں میں الجھن اس لیے بڑھی کیونکہ 8 کو متعدد غیر متوقع جگہوں پر بھی استعمال کیا گیا۔تو غور سے تصویر کو دیکھیں اور پھر اپنا جواب بتائیں۔اگر جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس میں 8 نمبر 10 بار استعمال کیا گیا ہے ۔ایک 8 تو آپ کو اوپر لکھے سوال میں ہی نظر آجائے گا جبکہ 4 نیچے بنے نظر آئیں گے مگر ان چاروں کے اندر ہی مزید 8 بھی چھپے ہیں۔چار 8 تو افقی طریقے سے لکھے ہیں جبکہ پانچ 8 عمودی طریقے سے لکھے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments