مرضی سے ایسے گانے بناتی ہوں جن کا مذاق بنے :نیہا ککڑ
ممبئی (آئی این پی)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ میں جان بوجھ کر ایسے گانے تخلیق کرتی ہوں جو تنقید اور سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔
38 سالہ نیہا ککڑ کو اپنے گانوں کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میرے گانوں پر بھرپور انداز میں رقص کرتے ہیں۔گلوکارہ نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اب تک ہمیں معلوم ہو چکا ہے کہ بارہ لڑکے ساتھ گھومے جیسے گانے بنانے پر لوگ ہمیں ٹرول کریں گے لیکن سچ یہ ہے کہ ہم جان بوجھ کر ایسے گانے بناتے ہیں،ہم یہ گانے اس لیے بناتے ہیں کیونکہ لوگ ان پر دیوانہ وار رقص کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments