دس سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا تنقید کی پروا نہیں کرنی:حریم فاروق

دس سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا تنقید کی پروا نہیں کرنی:حریم فاروق

کراچی (این این آئی) اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنی نئی فلم مینگو جٹ کی پروموشن کے دوران پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ردعمل دے دیا۔

 حریم فاروق ان دنوں فیصل قریشی کے ساتھ اپنی پنجابی فلم مینگو جٹ کے باعث خبروں میں ہیں جس کی تشہیر کے دوران ان کے مختلف انداز اور لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔حال ہی میں عمیر علوی کو دئیے گئے انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ انہوں نے تقریبا 10 سال پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ دوسروں کی باتوں کی پروا نہیں کریں گی۔اداکارہ کے مطابق تنقید کرنے والے ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے افراد، لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہتے رہیں گے ، اس لیے ان کی باتوں پر وقت ضائع کرنا بے فائدہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...