عائزہ خان اپنے بولڈ انداز کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی (این این آئی)حال ہی میں عائزہ خان نے شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس پٹاخہ پکچرز کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے حالیہ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تقریب میں اداکارہ سفید رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے عائزہ خان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ماضی میں نسبتاً سادہ اور باوقار لباس پہننے کو ترجیح دیتی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments