9وارداتیں ،شہر ی لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

9وارداتیں ،شہر ی لاکھوں نقدی  اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔

ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں اختر سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ریحان سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں شاہ میر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں راشد سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں عارف سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،کاہنہ کے علاقے میں ستار سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے ۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے اچھرہ سے نواز ، لوہاری گیٹ سے انجم اور نصیر آباد کے علاقہ سے عرفات کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...