پی ایس ایل سکسز کے نام سے نیا ٹورنامنٹ جلد شروع کرنے کا اعلان

پی ایس ایل سکسز کے نام سے نیا  ٹورنامنٹ جلد شروع کرنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے مستقبل قریب میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سکسز کے نام سے نیا ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر نے بتایا کہ یہ ایونٹ مرکزی پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے دوران نہیں بلکہ سیزن کے درمیانی عرصے میں منعقد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کی دستیابی اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے انعقاد کا وقت طے کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...