انگلش فٹبال کابڑا اپ سیٹ، آرسنل کو فلیٹ ووڈ نے ہرا دیا
لیگ ٹو کی ٹیم فلیٹ ووڈ نے آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دی
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال کے کارابا کپ میں تاریخ کا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے جہاں لیگ ٹو کی ٹیم فلیٹ ووڈ ٹان نے مضبوط حریف آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔انگلش فٹبال کے چوتھے درجے میں کھیلنے والی فلیٹ ووڈ ٹان نے اپنے ہوم گرانڈ ہائیبری اسٹیڈیم میں آرسنل جیسی بڑی ٹیم کو شکست دے کر کلب کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک حاصل کی۔ سٹیڈیم کے اوپر ڈرون نظر آنے کے بعد میچ کے ابتدائی مرحلے میں آٹھ منٹ سے زائد وقت کے لیے کھیل روک دیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں 84 درجوں کا فرق تھا جس کے باوجود میزبان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔میچ کے 21ویں منٹ میں آرون لوپالو بی نے گول کرکے فلیٹ ووڈ ٹان کو برتری دلائی۔آرسنل نے دوسرے ہاف میں وکٹر گیوکیریس کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا تاہم کونر ہاگھی نے فیصلہ کن پنالٹی سکور کرکے فتح پر مہر ثبت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments