جولین الواریز سے رابطہ، بارسلونا پر602 یورو جرمانہ

 جولین الواریز سے رابطہ، بارسلونا پر602 یورو جرمانہ

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)سپینش فٹ بال ایسوسی ایشن نے ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر جولین الواریز سے رابطے کے معاملے پر بارسلونا فٹ بال کلب پر 602 یورو جرمانہ عائد کردیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے شکایت کی تھی ۔۔

کہ بارسلونا نے ارجنٹائن کے سٹرائیکر سے رابطہ کرنے سے قبل تحریری طور پر کلب کو مطلع نہیں کیا تھا۔26 سالہ جولین الواریز بدستور ایٹلیٹکو میڈرڈ کا حصہ ہیں اور ان کا معاہدہ جون 2030 تک برقرار ہے ۔ ایٹلیٹکو میڈرڈنے اس معاملے کی شکایت عالمی فٹ بال تنظیم فیفا سے بھی کی تھی، تاہم فیفا نے قرار دیا کہ اسے اس معاملے پر کارروائی کا اختیار حاصل نہیں۔ جولین الواریز اگست 2024 میں مانچسٹر سٹی سے ایٹلیٹکو میڈرڈ منتقل ہوئے تھے ۔ اس معاہدے کی مالیت 81.5 ملین برطانوی پاؤنڈ تک بتائی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...