ایشین پیرا گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھارتی ایتھلیٹ کی گھر سے لاش برآمد
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے 42 سالہ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے ۔۔۔
ابتدائی طور پر نیرج یادیو کی موت کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے تاہم موت کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ اتر پردیش کے نیرج 7 سال کی عمر میں پولیو کے باعث جسمانی معذوری کا شکار ہوئے تھے ، نیرج یادیو نے 2018 میں جکارتہ اور 2022 میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں سونے کے تمغے جیتے جبکہ ہانگژو میں ڈسکس تھرو میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments