پی سی بی کو قومی ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش
پی سی بی کو قومی ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہو گا،تعیناتی دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل کی جائے گی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی ویمنز ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز سے قبل ہو گی۔واضح رہے کہ وہاب ریاض اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments