مائیک ہیسن 52سال کے ہوگئے ،سالگرہ کی تصاویر شیئر
قومی کرکٹ ہیڈ کوچ نے اپنی فیملی اور پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایک روز قبل اپنی 52 ویں سالگرہ منائی،مائیک ہیسن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھی سالگرہ منائی جو ان دنوں پاکستان میں موجود ہے ۔مائیک ہیسن نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ فیملی کی موجودگی، 2 کیک اور خوبصورت گلدستہ سالگرہ کی خوشیوں کو یادگار بنانے کا باعث بنا۔ہیڈ کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات اپنے نام کرتی رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments