آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

ایونٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول،فائنل میچز7نومبر کو ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ، ٹورنامنٹ کل سے روڈھم ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا اور فائنل میچز 7نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی باقاعدہ منظوری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے 28 جولائی کو ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی تھی۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بیڈمنٹن کے ممتاز کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں قومی رینکنگ پوائنٹس کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کو 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے قومی بیڈمنٹن ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز کی حیثیت بھی حاصل ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...