ٹیسٹ میں کم گیندوں پر 350وکٹیں مکمل ،ربادا کا ریکارڈ
13ہزار 808گیندوں پر 350وکٹیں لے کر ہم وطن ڈیل سٹین کا ریکارڈ توڑا
کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرکے گیندوں کے اعتبار سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13 ہزار 808 گیندوں پر عبور کیا جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے 350 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے کم ترین گیندیں ہیں۔31سالہ کگیسو ربادا سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کے پاس تھا جنہوں نے 14 ہزار 719 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ربادا نے 75ویں ٹیسٹ میچ میں 350 وکٹیں مکمل کیں جبکہ سٹین نے یہ اعزاز 69 میچز میں حاصل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments