شی لیگ ،اسمرفز سینئر ز ،اسلام آباد سٹی جونیئرز ٹائٹل کا فاتح

شی لیگ ،اسمرفز سینئر ز ،اسلام آباد سٹی جونیئرز ٹائٹل کا فاتح

سینئرز کے فائنل میں اسلام آباد سٹی کومات ،جونیئرز میں اسمرفز کی ٹیم ہار گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسمرفز نے شی فٹبال لیگ سینئرز کے فیصلہ کن مقابلے میں اسلام آباد سٹی کو6-3سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی جبکہ اسلام آباد سٹی نے شی لیگ جونیئرز کے فائنل میں اسمرفز کو 6-1سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔جونیئرز لیگ کے حتمی پوائنٹس ٹیبل میں اسلام آباد سٹی پانچوں میچز جیت کر 15پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی،دوسرے نمبر پر آنے والی مڈفیلڈ نے 9 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ اسمرفز سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں،اسلام آباد سٹی کی پلیئر عنایہ کو جونیئرایونٹ کابہترین پلیئر قراردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...