مائیک ہیسن کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نئے کرکٹرز پراعتماد

مائیک ہیسن کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نئے کرکٹرز پراعتماد

مائیک ہیسن کا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نئے کرکٹرز پراعتماد اگلے ایک سال میں ٹیسٹ ٹیم کے لئے بہترین آپشنز تیار ہو جائیں گے :ہیڈ کوچ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے گئے نوجوان کھلاڑیوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور صلاحیتوں پر کھل کر روشنی ڈالی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ایک سال میں ٹیسٹ ٹیم کیلئے بہترین آپشنز تیار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ طیب عارف نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ، جبکہ محمد طحہ ایک بہترین ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں جن کی پچھلے دو ڈومیسٹک سیزن میں فارم انتہائی اچھی رہی ہے ۔ سمیر منہاس ایک شاندار ٹیلنٹ ہیں جو ٹاپ آرڈر میں کہیں بھی بیٹنگ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور محمد سلیمان مڈل آرڈر کے ایسے کھلاڑی ہیں جو سپن باؤلنگ کو بہت عمدہ طریقے سے کھیلتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ثاقب خان ڈومیسٹک کرکٹ کے تجربہ کار اور ٹاپ پرفارمنگ باؤلر ہیں جو ریڈ بال کرکٹ میں لمبے سپیلز کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ علی شبیر ایک ایکسپریس فاسٹ باؤلر ہیں جو وکٹوں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین شارٹ باؤلنگ کرانے کا ہنر بھی جانتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...