الکاراز نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل پہلی بار جیت لیا

 الکاراز نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل پہلی بار جیت لیا

پیرس(سپورٹس ڈیسک)سپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ جیت لیا۔

 کارلوس الکاراز نر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف امریکا کے ٹینس کھلاڑی بین شیلٹن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(5-7)اور 5-7 سے شکست دی۔23 سالہ کارلوس الکاراز نے 2 گھنٹے سے کم وقت جاری رہنے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے اپنے کیریئر کا 9واں ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ انہوں نے رواں سیزن کے امریکن اوپن میں بین شیلٹن کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔کارلوس الکاراز کا کہنا تھا کہ پیرس ماسٹرزمیں ٹائٹل جیتنا ان کے لیے انتہائی خاص لمحہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...