بال ٹیمپرنگ ،سٹارک کا عثمان خواجہ کے دعوؤں سے اختلاف
پرتھ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سے متعلق اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
انہیں جنوبی افریقا کے دورے کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کے لیے سینڈ پیپر استعمال کیے جانے کا کوئی علم نہیں تھا۔ سٹارک کا یہ بیان سابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کے حالیہ انکشافات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی افریقا کے دورے پر پوری آسٹریلوی ٹیم کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے کا علم تھا۔ سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی عثمان خواجہ کے دعوے کو 100 فیصد درست قرار دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments