ٹیسٹ کانتیجہ آنے کے امکانات موجود ،لنکن سپن بالنگ کوچ

 ٹیسٹ کانتیجہ آنے کے امکانات موجود ،لنکن سپن بالنگ کوچ

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ اور سپن بالنگ کوچ جارڈن گریگوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں نتیجہ آنے کے امکانات موجود ہیں۔۔۔

 وکٹ فاسٹ بالرز کے لیے سازگار ہے اور درست لائن و لینتھ سے بالنگ کرنے پر بیٹرز کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جارڈن گریگوری نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے کھیل میں گیند کافی سوئنگ ہوئی اور فاسٹ بالرز نے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وکٹ پر بالرز کے لیے مدد موجود ہے۔ چار فاسٹ بالرز کھلانے کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچ پر فاسٹ بالرز کے لیے کافی مدد تھی، اس لیے یہ فیصلہ غلط نہیں تھا بلکہ ٹیم نے پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی بنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...