بھارت کو ہرا کر پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی20 کا نیا چیمپئن

بھارت کو ہرا کر  پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی20 کا نیا چیمپئن

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، بارش کے باعث فائنل میچ متاثر ہونے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پوائنٹس، رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام اراکین کو ارسال کیے گئے تھے ، جن کے تحت پاکستان کو برتری حاصل رہی۔پاکستانی ٹیم نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلا دیش اور بھارت کو شکست دی اور تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور سٹیڈیم سے چلی گئی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...