اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائرز،پاکستان اردن کا میچ 2 برابر
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم محمد موسیٰ کے دو گول کے باوجود پاکستان اور اردن کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔
یہ میچ لاس نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔محمد موسیٰ نے پہلے ہاف کے اختتام پر پنالٹی پر گول سکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں ایک اور گول کیا۔تاہم اردن نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments