انگلش شائقین کے متنازعہ مذہبی نعرے ، انگلینڈ فٹبال ٹیم کو جرمانہ
لندن(سپورٹس ڈیسک)یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے سپین کے خلاف نیشنز لیگ میچ میں کیتھولک مخالف اور آئرش مخالف نعرے بازی پر انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کو سزا سنا دی۔
یوئیفا نے انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن پر 15 ہزار یورو جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ مہمان شائقین پر ایک میچ کی معطل پابندی بھی لگادی ہے ۔ انگلینڈ کے شائقین کی جانب سے مذہبی، نسل پرستانہ اور امتیازی رویے کے زمرے میں آنے والے نعرے لگائے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments