محسن نقوی کی پاکستان سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر محسن نقوی نے سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں سے ہاتھ ملائے اور گفتگو کی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار سیریز ہوئی، امید ہے آنے والے دنوں میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اس موقع پر محسن نقوی نے 3 ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کا بھی اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments