بھارتی رکن اسمبلی کا بیٹا چپڑاسی کی نوکری کا امیدوار

 بھارتی رکن اسمبلی کا بیٹا چپڑاسی کی نوکری کا امیدوار

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کا بیٹا اداکار، لیڈر یا بزنس مین بننا چاہتا ہے

نئی دہلی(نیٹ نیوز)عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کا بیٹا اداکار، لیڈر یا بزنس مین بننا چاہتا ہے ، لیکن ہندوستانی ریاست راجستھان کے ایک رکن اسمبلی کا بیٹا ایسی کوئی خواہش نہیں رکھتا، وہ تو چاہتا ہے کہ اسے صرف ایک معمولی سی سرکاری نوکری مل جائے ۔راجستھان کے ضلع ٹوک سے رکن اسمبلی ہیرالعل ورما کے آٹھویں پاس بیٹے ہنس راج ورما نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ سرکاری محکمہ میں درجہ چہارم کا ملازم بننا چاہتا ہے اس نے محکمہ زراعت میں چپڑاسی کی آسامی کیلئے انٹرویو دیا ہے ۔ اس نوکری کیلئے آٹھ ہزار بے روزگاروں نے درخواست دے رکھی ہے ،ہنس راج فی الحال ایک نجی ہسپتال میں ملازم ہیں۔ ہنس راج کے والد سرکاری ملازم رہ چکے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اسے سرکاری نوکری مل جائے گی تو مستقبل میں پریشانی نہیں ہوگی ، ہنس راج محنت کرے گا تو نوکری پکی ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں