رات کی تاریکی سے انسان خوفزدہ کیوں ؟دلچسپ تحقیق
جیسے جیسے رات کی تاریکی چھانے لگتی ہے ویسے ہی بعض انسانوں کے دلوں اور ذہن پر خوف کے
بیجنگ(آن لائن) سائے پھیل جاتے ہیں اور اندھیرے میں نکلتے ہی دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے اور ایسے میں کئی خوف انسان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ۔اسی خوف پر چین میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسان کے اندر یہ خوف اندھیرے کا نہیں بلکہ رات کا ہوتا ہے اسی لیے دن میں تاریکی کے باوجود انسان خوفزدہ نہیں ہوتا۔چین کی یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے لیے 120خواتین کا انتخاب کیا اور انہیں 4اوقات دن کی روشنی، دن کی تاریکی، رات کی تاریکی اور رات کی گہری تاریکی سے گزارا گیا اور ان کو کمپیوٹر سکرین پر 100فیصد خوف زدہ کردینے والے اور 50عام مناظر دکھائے گئے ۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام تصاویر، دن اور رات کے درمیان میں آنے والی آوازوں پر شامل تحقیق میں خواتین نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا جب کہ خوفناک تصاویر دیکھ کر ان ہی خواتین نے رات کے وقت زیادہ خوف کا اظہار کیا۔تحقیق کے مطابق رات میں انسانی جسم کا موڈ بہت حساس ہوجاتا ہے جو آپ کو محتاط بنا دیتا ہے اور ہلکی سے جنبش سے بھی جسم کسی انجانے خوف سے ردعمل کا مظاہرہ کرتا ہے ۔