آسٹریائی ماہرین کا جلد کے چنبل کا شافی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

 آسٹریائی ماہرین کا جلد کے چنبل کا  شافی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

آسٹریا کے ماہرین امراض جلد نے جلد ی چنبل کا شافی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے

ویانا (نیٹ نیوز) آسٹریا کے ماہرین امراض جلد نے جلد ی چنبل کا شافی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ماہر امراض جلد کرسٹین بنگرٹ نے بتایا کہ چنبل کی درمیانی علامات رکھنے والے مریضوں کو دی جانے والی اینٹی باڈی الیون اڈراکیز میب کی معمولی مقدار سے بھی چنبل کے مریضوں کو افاقہ ہوا اور چنبل کی علامات ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئیں۔کرسٹین کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے مزید تجربات جاری ہیں اور بہت جلد اس دوا کی تجارتی بنیادوں پر تیاری کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں