سعودی عرب کی ہر دلعزیزاونٹنی کوحنوط کردیا گیا
سعودی عرب میں اونٹوںکے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنیوالی خوبصورت اونٹنی ’’خزامہ ‘‘ کی تین ماہ قبل موت کے بعد اسے حنوط کردیا گیا ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز) عرب اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مردہ اونٹنی کو حنوط کرنے کی وجہ اسکی بیحد خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور اسے پسند کرنیوالے لوگوں نے بھی اسے حنوط کرنے پر زور دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اونٹنی کے مالک ناصر بن مبارک بن قریع آل بریک کو اس کی قیمت تین کروڑ ریال سے زائد کی بولی دیکر خریدنے کی بھی کوشش کی گئی مگر مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔