برازیل میں 23کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات برآمد
برازیل میں مگرمچھ جیسے 23 کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جو سمیولیٹر کی مدد سے تیار کی گئی
برازیلیا(نیٹ نیوز)تصویر میں ایک خوفناک جانور دکھائی دے رہا ہے ۔ یہ جانور اپنی چاروں ٹانگوں کی مدد سے چل سکتا ہے اورصرف اپنے پچھلے پیروں کو استعمال کرکے دوڑ بھی سکتا ہے ۔محققین نے اس نو دریافت شدہ ڈائنوسار کو ڈائناموسوکس کولیسنسز کا نام دیا ہے جس کی دم بہت لمبی، جبڑے بڑے اور طاقت ور تھے جبکہ اس کے منہ میں گوشت کھانے اور دوسرے جانوروں کو پھاڑ کر مار دینے کیلئے تیز دھار دانت بھی موجود تھے ۔