مہارت سے رگ تلاش کرنے اورخون نکالنے والا روبوٹ ایجاد

مہارت سے رگ تلاش کرنے اورخون نکالنے والا روبوٹ ایجاد

امریکی ماہرین نے ایسا میڈیکل روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو انسانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہارت سے رگ تلاش کرنے اور درست مقام سے خون نکالنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔

ٹرینٹون (نیٹ نیوز)بعض اوقات خون عطیہ کرنیوالے افراد کی رگ تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اورکئی بار سوئی چبھوئی جاتی ہے جو تکلیف کا باعث بنتی ہے ،یہ روبوٹ بطورِ خاص ایسے ہی لوگوں کی تکلیف کم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔یہ روبوٹ رگ تلاش کرنے کیلئے الٹراساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے اور الگورتھم سے استفادہ کرتے ہوئے مطلوبہ رگ کو شناخت کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں