خلائی گاڑی نے چاند پر ریت کی 40فٹ گہری تہہ دریافت کرلی

 خلائی گاڑی نے چاند پر ریت کی 40فٹ گہری تہہ دریافت کرلی

چینی ماہرین نے چاند کے تاریک حصے پر بھیجے گئے خودکار مشن کی مدد سے وہاں ایک بڑے گڑھے میں بھری ہوئی ریت کی ایک موٹی تہہ دریافت کر لی ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)جو 40 فٹ تک گہری ہے ۔ اب تک ہمارا یہی خیال تھا کہ چاند ایک پتھریلی جگہ ہے جس کی سطح پر تھوڑی بہت ریت بھی بکھری ہو ئی ہے لیکن چاند پر اُترنے والی گاڑی روور( یوٹو 2)کی تازہ دریافت سے اندازہ ہوتا ہے کہ چاند پر ہمارے اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریت موجود ہوسکتی ہے ۔ خلائی گاڑی یوٹو 2 چاند پر بھیجے گئے چینی مشن ‘‘چانگ ای 4’’ کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں