ترکی سے دبئی کا سفر صرف 338روپے میں

ترکی سے دبئی کا سفر صرف 338روپے میں

ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کو حیران کردیا۔

استنبول(نیٹ نیوز)ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم( 338 پاکستانی روپے) کردیا۔ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے کرے گی۔اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربائیجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، سپین، سویڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عرب کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں