اٹلی میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے ’’سپورٹ باسکٹ ‘‘کا رجحان

اٹلی میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے ’’سپورٹ باسکٹ ‘‘کا رجحان

اٹلی کے شہریوں نے کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر افراد کی مدد کیلئے منفرد کام کر کے مثال قائم کردی۔

روم(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہریوں نے بے گھر افراد کی مدد کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ٹوکریاں باہر لٹکا دیں جن میں پھل، کھانا اور دیگر ضروری اشیا موجود ہوتی ہیں۔ان ٹوکریوں کو ’’ سپور ٹ باسکٹ‘‘ کا نام دیا گیا جس میں ہر وقت کھانا موجود رہتا ہے اور جیسے ہی کوئی اُس میں رکھی اشیا لے کر جائے تو شہری اسے دوبارہ کھانے پینے کی چیزوں سے بھر کر لٹکا دیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں