پاکستانی وہیل شارک کی عمر کا راز، ایٹمی دھماکوں سے حل

پاکستانی وہیل شارک کی عمر کا راز، ایٹمی دھماکوں سے حل

روس اور امریکا کے درمیان سرد جنگ میں کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں نے سمندری مخلوق وہیل شارک کی اصل عمر کا معمہ حل کردیا ہے

کراچی (نیٹ نیوز)روس اور امریکا کے درمیان سرد جنگ میں کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں نے سمندری مخلوق وہیل شارک کی اصل عمر کا معمہ حل کردیا ہے اور یہ نمونے پاکستان اور تائیوان سے ملے ہیں۔ نیو جرسی کی رٹگرز یونیورسٹی کے جوائس اونگ اوریونیورسٹی آف آئس لینڈ کے سٹیون کیمپانا نے پاکستان اورتائیوان میں موجود وہیل شارک کے دو ڈھانچوں کا بغور مطالعہ کیا، اس میں تمام ایٹمی دھماکوں کا ڈیٹا بھی زیرِ تفتیش رکھا گیا تو معلوم ہوا کہ بعض ہڈیوں میں کاربن 14 کی غیرمعمولی مقدار تھی اور ہڈیوں کی ساخت بھی مختلف تھی جس سے عمر کا اندازہ لگایا گیا۔ماہرین کیمطابق ایک شارک مرتے وقت 50 برس کی عمر تک پہنچ چکی تھی جبکہ اس سے قبل بعض ماڈلوں سے ظاہر ہے کہ شارک زیادہ سے زیادہ 100 برس تک زندہ رہتی ہیں۔ اس طرح ایک بات ضرور سامنے آئی کہ شارکوہیل حتمی طور پر 50 برس تک کی ہوسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں