ہیرے کے نینو دھاگے سے طاقتور بیٹریاں بنانے کی تیاری
موبائل فون اور دیگر آلات تیزی سے ترقی کررہے ہیں لیکن ان کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بیٹریاں اب بھی اس رفتار سے آگے نہیں بڑھ پارہیں۔
میلبورن (نیٹ نیوز) اس کیلئے ایک نیا طریقہ وضع کرتے ہوئے ہیرے کے نینو دھاگے کے بنڈلوں سے توانائی جمع کرنے کا ایک کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے ۔اس طریقے کے تحت کاربن نینو دھاگے تیار کئے گئے ہیں جنہیں بل دے کر ان میں میکانکی توانائی جمع کی جاسکتی ہے ۔ یہ نینودھاگے ایک عرصے سے آسٹریلوی سائنسدانوں کے زیر مشاہدہ ہیں اور اس کو بیٹریوں میں تبدیل کرنے کے عمل کا آغازہونیوالاہے ۔