آسٹریلیا میں جنگلی حیات کے پارک سے مگرمچھ کے 9بچے فرار

آسٹریلیا میں جنگلی حیات کے پارک سے مگرمچھ کے 9بچے فرار

آسٹریلیا میں جنگلی حیات کے ایک پارک سے مگر مچھ کے 9 بچے فرار ہو گئے ، یہ مگرمچھ اس پارک سے حفاظتی باڑ میں سوراخ ہوجانے کے نتیجے میں فرار ہوئے ۔

سڈنی (نیٹ نیوز) بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے شمال مغرب میں میلکم ڈگلس کروکوڈائل پارک سے فرار ہونے والے ان مگرمچھوں کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 11 مگر مچھ اس پارک سے فرار ہوئے تھے ، جن میں سے دو کو پکڑا جا چکا ہے ۔ پارک انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی عمریں دو سے تین ماہ کے لگ بھگ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں