انڈونیشین وزیر دفاع کی وفد سمیت ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
راولپنڈی:(دنیا نیوز) انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جعفری شمس الدین نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات، تربیت اور تکنیکی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وفد کو پاک فضائیہ میں جدت طرازی کے پروگرام پر بریفنگ دی، انڈونیشین وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہا۔
.jpg)
دوران ملاقات تربیت، ہوا بازی اور ایئرو سپیس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا جب کہ وفد نے فضائی تعاون، استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی معاونت کا بھی اعادہ کیا۔