سپین کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے دینے سے انکار
میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ٹرمپ کے سامنے ڈٹ گئے، امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سپین امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنے فوجی اڈوں کےاستعمال کی اجازت نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور یک طرفہ حملوں میں شامل نہیں ہوں گے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری ضروری ہے، سپین اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو ترجیح دیتا ہے، مسلح کارروائیوں کے بجائے بات چیت ہونی چاہیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد امریکی طیاروں کو ان اڈوں سے ہٹا دیا گیا، امریکی طیاروں کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم کے بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔