کورونا کے خاتمے کے لیے شہری نے نوٹوں کو جلا ڈالا

کورونا کے خاتمے کے لیے شہری نے نوٹوں کو جلا ڈالا

امریکا میں شہری نے کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے مائیکروویو میں ڈال کر نوٹوں کو جلا دیا۔

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں شہری نے کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے مائیکروویو میں ڈال کر نوٹوں کو جلا دیا۔ احمق شہری کو یہ شبہ تھا کہ اس کے نوٹوں میں کوروناوائرس منتقل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کیلئے اس نے رقم ہی جلا ڈالی۔ مقامی بینک کے ایک افسر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے پاس ایک شہری آیا جس کے پاس بہت سارے جلے ہوئے نوٹ تھے ، وہ بینک سے نوٹ تبدیل کرانا چاہتا تھا۔بینکر کا کہنا تھا کہ اس نے نوٹوں کے جلنے کی وجہ دریافت کی تو سن کر میں دنگ رہ گیا، نوٹ ایکس چینج نہیں کئے جاسکتے کیوں کہ تمام نوٹ جل کر خاک ہوچکے تھے ، اس واقعے نے بینک افسر کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔امریکا میں متعلقہ اداروں نے بینک انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ نوٹوں کی بھی سینی ٹائزنگ کریں تاکہ وائرس کے کہیں بھی اثرات باقی نہ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں