کمر میں درد کی شکایت ،ہسپتال آنیوالے نوجوان کے 3گردے
برازیلین نوجوان کمر درد کی وجہ سے ہسپتال پہنچا تو انکشاف ہوا کہ اُس کے دو نہیں بلکہ تین گردے ہیں۔
برازیلیا(نیٹ نیوز)برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کمر میں شدید درد کی شکایت تھی، وہ دو روز قبل ڈوریم ہسپتال ڈاکٹر کے پاس معائنہ کرانے کیلئے پہنچا۔ڈاکٹر نے درد کی تشخیص کیلئے چند ضروری ٹیسٹ لکھ کر دئیے جن میں سی ٹی سکین بھی شامل تھا۔نوجوان کا سی ٹی سکین جاری تھا تو ڈاکٹر سکرین کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اُس میں دو کی جگہ تین گردے نظر آرہے تھے ، ڈاکٹر نے اس کو کنفرم کرنے کیلئے 2بارسی ٹی سکین کیا۔