تیز ی سے استعمال ،پیداوارکا عمل سست ،ریت ختم ہوجائیگی
اگر ہم صحرا کو سوچیں تو ریت کی وسعت کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا لیکن اس کی قدرتی پیداوار کا عمل انتہائی سست ہے
لاہور(نیٹ نیوز)ریت بھی توانائی کا ایک متبادل ذریعہ ہے لیکن تعمیراتی مقاصد کی خاطر اسے اتنی تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ بھی ختم ہو جائے گی ۔براعظم افریقہ میں سب سے پہلے ریت کے ختم ہونے کا خدشہ ہے ، جہاں 2050تک آبادی دوگنا ہو جائے گی، تب وہاں ریت بھی نایاب ہو جائے گی۔دنیا میں کوئلے کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہورہے ہیں اور ماہرین سوچ میں پڑ گئے کہ ان قدرتی وسائل کا متبادل کیا ہوگا۔