دوسری جنگ عظیم میں بچ جانیوالا ہٹلر کا مگرمچھ دم توڑ گیا
دوسری عالمی جنگ کے دوران 23 نومبر 1943 کو برلن کا چڑیا گھر بھی اتحادی فورسز کی بمباری سے تباہ ہو گیا تھا
ماسکو (نیٹ نیوز) تاہم اس دوران ایک مگر مچھ بچ گیا تھا جس کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ جرمن ڈکٹیٹر اڈولف ہٹلر کا ہے ۔اس مگرمچھ کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا اوروہ اب دم توڑ گیا ہے ، اس مگرمچھ کو دوسری عالمی جنگ کے ختم ہونے کے بعد برلن سے ماسکو لایاگیاتھا اور اب اس کی عمر 84برس تھی ۔سیٹرن نامی اس مگر مچھ کے اڈولف ہٹلر سے مبینہ طور پر وابستہ ہونے کی کئی غیر مصدقہ کہانیاں موجو د ہیں ۔