پنسل کی نوک پر تراشے انتہائی چھوٹے اور خوبصورت مجسمے
روسی فنکار سالاوٹ فیڈائی منی ایچر مجسمے تراشنے کے ماہر ہیں، وہ انتہائی باریکی سے عام پنسل اور رنگدار پنسلوں کی نوک پر مشہور کردار
سینٹ پیٹرزبرگ(نیٹ نیوز)عمارات اور تاریخی مقامات تراشنے کے ماہر ہیں۔ان کے بنائے شاہکاروں کو دیکھنے کیلئے مکعب عدسے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ وہ انتہائی مختصر ہوتے ہیں تاہم ان کی اندرونی تفصیلات دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے ۔سالاوٹ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن گزشتہ 25 برس سے پنسل کی نوک پر انتہائی مختصر مجسمے تخلیق کررہے ہیں،وہ ماچس کی ڈبی اور پھلوں کے بیج پر پینٹنگز بھی بناتے ہیں ۔