نوجوان 6دن تک 13فٹ گہرے کنویں سے آوازیں دیتا رہا
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6 روز قبل کنویں میں گرنے والے نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا جو 6دن تک مدد کیلئے آوازیں دیتا رہا
جکارتہ(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ سیاح جیکب رابرٹ اپنے کتے کے ساتھ واک کررہا تھاکہ کچھ جانوروں نے حملہ کردیا اور کتا وہاں سے بھاگ نکلا ،جیکب اسے بچانے کیلئے بھاگا تو پاؤں پھسلنے کے باعث 13فٹ گہرے کنویں میں جاگرا ۔اس کا کہنا تھاکہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر پانی موجود تھا، میں نے مددکیلئے پکارنا شروع کردیا، 6 روز بعد ایک کسان نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم نے مجھے بچالیا۔