ٹریفک جام سے نجات، مسافروں کیلئے فضائی ٹیکسی
چین نے بغیر پائلٹ کے فضائی ٹیکسی تیار کرلی جو شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے علاوہ تیزرفتار اور آرام دہ فضائی سہولت فراہم کرے گی
بیجنگ(نیٹ نیوز)‘ای ہینگ’ نامی چینی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی تیار کرلی ہے تاہم اسے تین سال بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا جائے گا، چین میں یہ واحد فضائی ٹیکسی سروس ہوگی جو بغیر پائلٹ کے اڑان بھرے گی اور مسافروں کو مقررہ مقام تک پہنچائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں تقریباً 2 مسافر سفر کرسکیں گے ،فضائی ٹیکسی 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکسی جدید ٹیکنالوجی سے لیز ہے جس کا استعمال موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جاسکے گا جس طرح سڑکوں پر چلنے والی اوبر ٹیکسی کیلئے کرتے ہیں ۔