کروڑوں سال پہلے مگرمچھ پچھلے 2پیروں پر چلا کرتے تھے

کروڑوں سال پہلے مگرمچھ پچھلے 2پیروں پر چلا کرتے تھے

ماہرین نے حیرت انگیز خبر سنائی ہے کہ اب سے کروڑوں سال قبل مگرمچھ بھی کسی شترمرغ یا ٹی ریکس ڈائنوسار کی طرح پچھلے دو پیروں پر چلا کرتے تھے

سیول (نیٹ نیوز) تاہم اس ضمن میں کوئی ہڈی یا ڈھانچہ نہیں ملا بلکہ پچھلی ٹانگوں پر دوڑنے والے مگرمچھوں کے 10سے 12کروڑسالہ پرانے قدموں کے نشانات جنوبی کوریا میں ملے ہیں۔ قدموں کے یہ نشانات قریباً 10 فٹ پر پھیلے ہوئے ہیں اورہرقدم تک کے نشان کا فاصلہ اوسطاً 24 سینٹی میٹر ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ مگرمچھ کی ٹانگوں کی اونچائی عین انسانی ٹانگوں جتنی ہی ہو گی اوریہ قدمیں 3میٹر تک لمباہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں