طیاروں سے ماحول دشمن بخارات روکنے کیلئے اہم ایجاد
پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر سارہ قریشی نے مسافرجیٹ طیاروں کیلئے ایک ایسا نظام بنایا ہے
کراچی(نیٹ نیوز) جو طیاروں کو ماحول دوست بناسکتا ہے ۔ڈاکٹر سارہ قریشی کا وضع کردہ نظام ہوائی جہازوں سے خارج ہونے والے آبی بخارات کو فضا میں داخل نہیں ہونے دیتا اور انہیں پانی بنا کر طیارے کے اندر ہی محفوظ رکھتا ہے ۔ اس ایجاد کو ‘‘کونٹریل فری ایرو انجن’’ کا نام دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر سارہ قریشی کی ایجاد ایک آلہ ہے جسے کمرشل جہازوں کے ٹربوفین انجن میں نصب کیا جاسکتا ہے ۔طیارے کی لینڈنگ سے قبل اس پانی کو خارج کیا جاسکتا ہے ۔ماحول دوست انجن، سارہ قریشی کی ڈاکٹریٹ کا پراجیکٹ ہے ۔ ڈاکٹر سارہ نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کیلئے طیاروں کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی کیونکہ جب ایگزاسٹ کا پانی باہر نہیں جائے گا تو اسے ہوائی جہاز میں محفوظ رکھنے کے انتظامات کرنا ہوں گے ۔