دنیا کے گمشدہ 8ویں براعظم کے پہلا تفصیلی نقشہ جاری

 دنیا کے گمشدہ 8ویں براعظم کے پہلا تفصیلی نقشہ جاری

دنیا میں سب کو علم ہوگا کہ دنیا میں 7براعظم ہیں، جن میں افریقہ، ایشیا، انٹارکٹکا، آسٹریلیا، یورپ، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا شامل ہیں تاہم فروری 2017میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ زمین کا ایک اور براعظم بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا

لاہور(نیٹ نیوز)اسے زی لینڈیا کا نام دیا گیا ہے ۔یہ براعظم بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ اور نیو کیلیڈونیا سے منسلک ہے ، اس کا بیشتر حصہ زیرآب ہے اور صرف 6فیصد سمندر سے اوپر ہے اور اس کا بھی بیشتر حصہ نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے ۔ ساڑھے 3 ہزار فٹ گہرائی میں چھپے اس براعظم کا مکمل نقشہ اب جاری کیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں