سر پر رکھے تربوز 60سیکنڈ میں کاٹنے کا عالمی ریکارڈ
ملائشین شہری نے ایک مرتبہ پھر دوست کے سر رکھے 50 تربوز ساٹھ سیکنڈ میں کاٹ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کوالا لمپور (نیٹ نیوز)دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے پائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔ ملائشیا سے تعلق رکھنے والی شہری نے ایک مرتبہ پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراکے دنیا کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عشریتا فرمان نامی شہری اس سے قبل 600 عالمی ریکارڈ حاصل کرچکا ہے ۔ مذکورہ شہری نے حالیہ ریکارڈ 50 تربوز ایک منٹ میں خنجر سے کاٹنے کا ریکارڈ بنایا ہے جو انہوں نے اپنے دوست کے سر پر رکھ کر کاٹے ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فرمان 26 توبوز اپنے پیٹ پر رکھ کر ایک منٹ میں کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔