دھاتی کیل سے کرید کر چاک پر خوبصورت شاہکار تخلیق
بھارتی سافٹ ویئر انجینئر سچن سانگے اپنے فارغ وقت میں چاک کو خاص دھاتی کیل سے کرید کر ان پر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں اور وہ مشہور شخصیات اور ہندومت کی دیوی دیوتاؤں کے کئی منی ایچر چاک ماڈل بناچکے ہیں
نئی دہلی (نیٹ نیوز)چاک پر فن پارے بناناسچن سانگے کے بچپن کا شوق تھا ،ان کاکہناہے کہ ایک مجسمہ مکمل ہونے میں انہیں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں، اگر کام مزید باریک ہو تو 130 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اب تک وہ 200 سے زائد منی ایچر مجسمے بناچکے ہیں جن میں تاج محل جیسا شاہکار بھی شامل ہے جسے بنانے میں 80 گھنٹے لگے تھے ۔